سلیکٹیڈ حکومت جلد انجام کو پہنچے گی،احسن اقبال
جمعرات 22 نومبر 2018 3:00
حیدرآباد...مسلم لیگ (ن) کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینر و سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی جمہوریت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ موجودہ حکومت کے خلاف کسی تحریک کی ضرورت نہیں۔سلیکٹیڈ حکومت جلد اپنے انجام کو پہنچے گی۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن تھا۔ حیدرآباد میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ 2013ءمیں جب حکومت ملی اس وقت ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا۔ بدامنی اور دہشت گردی عروج پر تھی۔غیرملکی سرمایہ کار اور سیاح بھی پاکستان کا رخ کرنے کو تیار نہیں تھے۔ترقی کا پہیہ رک چکا تھا۔ قوم مایوسی کی دلدل میں گری ہوئی تھی۔ ن لیگ نے حکومت میں آ کر نوازشریف کی قیادت میں ملک کو مایوسی اور اندھیروں سے نکالا۔بجلی کے نئے منصوبے شروع کئے ۔ہمارے دور میں شرح نمو 5 فیصد سالانہ سے بڑھ گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ شاید ہے کہ جب بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے۔