ڈیزل جنریٹر کے استعمال پر 10ملین ریال جرمانہ
ریاض۔۔۔بجلی کی پیداوار اور منظم کرنے والے ادارے نے بتایا ہے کہ ڈیزل سے چلنے والے جنریٹراستعمال کرنے پر تجارتی مراکز پر 10ملین ریال کے جرمانے کردیئے گئے۔ ادارے نے تمام تجارتی مراکز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اصلاح حال کرلیں اور ڈیزل والے جنریٹرکا استعمال بند کردیں۔ ادارے نے تجارتی مراکز کی نگرانی کیلئے3رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ اس میں ادارے کے علاوہ محکمہ شہری دفاع اور وزارت توانائی و صنعت کے نمائندے شامل کئے گئے ہیں۔ جو تجارتی مرکز بھی ڈیزل جنریٹر استعمال کریگا اس پر 10ملین ریال تک کا جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔ اس کا اجازت نامہ منسوخ یا معطل کیا جاسکے گا۔