Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

13کمپنیوں کے 20فیصد سے زیادہ حصص کے مالک غیر ملکی

ریاض۔۔۔مالیاتی منڈی اتھارٹی نے اعدادو شمار جاری کرکے بتایا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار 13کمپنیوں میں 20فیصد سے زیادہ حصص کے مالک بن گئے۔13کمپنیوں میں غیر ملکیوں کے حصص کا تناسب 20تا52فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ حصص خریدنے والوں میں مقیم غیر ملکی اور بیرون مملکت موجود غیر ملکی دونوں شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الیانس ایس ایف کمپنی 51.87فیصد کے حصص حاصل کرکے پہلے نمبر پر آگئی ہے۔دوسرا نمبر بوبا کا ہے جس کے 48.84فیصد حصص غیر ملکیوں نے خرید لئے ہیں۔پٹرورابغ 38.42فیصد، بڈ گڈ 20.54فیصد ، الاول42.28فیصد ، ساب40.66فیصد اور العربی کے 40.91فیصد حصص غیر ملکیوں نے خرید لئے۔
مزید پڑھیں:- - - -ولی عہد ابوظبی پہنچ گئے، شیخ محمد بن زاید سے ملاقات

شیئر: