حملے میں بی ایل اے کے ملوث ہونے کا شبہ
کراچی ... کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔آ جی پولیس ڈاکٹر کلیم امام نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ بی ایل اے کے حملے میں ملوث ہونے کے شواہد ہیں۔ دہشت گردوں نے سفید رنگ کی کار استعمال کی ۔ کار کے نمبر کی مدد سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ سی پی ایل سی کے ریکارڈ کے مطابق گاڑی چوری یا چھینی نہیں گئی تھی۔مارے گئے دہشت گرد وں کے قبضے سے خود کش جیکٹس، اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد ہوا ہے۔