Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی: سِگنیچرپل پر موٹرسائیکل حادثہ،2افراد ہلاک

نئی دہلی۔۔۔4نومبر کو افتتاح کے بعد ٹریفک کیلئے کھولے جانے والے سِگنیچر برج پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں 2موٹرسائیکل سواروں کی موت ہوگئی۔اطلاع کے مطابق 2موٹر سائیکل سوار سِگنیچر پل سے گزر رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث اچانک بائک ان کے قابو سے باہر ہوگئی اور ڈیوائڈر سے ٹکرا تے ہوئے دونوں پل سے نیچے جاگرے۔موقع پر موجود لوگوں نے انہیں فوراً اسپتال پہنچایا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔واضح ہو کہ سِگنیچر برج کے افتتاح کے بعد سے یہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس پْل پر کثیر تعداد میں لوگ پکنک منانے اور سیلفی لینے پہنچ رہے ہیں۔من پسند سیلفی بنانے کی چکر میں لوگ جان جوکھم میں ڈالنے سے بھی گریز نہیں کررہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -طلاق کے مسئلے پر تیج پرتاپ نے کہا’’ٹوٹے سے پھر نہ جوٹے ،جوٹے گانٹھ پڑجائے‘‘

شیئر: