انسٹاگرام پروفائل کو سادہ اور آسان بنانے کا اعلان
فوٹو شیئرنگ اپلیکیشن انسٹاگرام نے اپنی پروفائل ڈیزائن میں بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا ہے۔ اس نئے ڈیزائن کی مدد سے پروفائل پیج مکمل طور پر تبدیل ہو جائے گا۔ انسٹاگرام کے مطابق پروفائل میں تصاویر اور ویڈیوز کا گرڈ انداز تو نہیں بدلے گا مگر آئیکون الفاظ بدل جائیں گے جیسے گرڈ ، پوسٹس ، آئی جی ٹی وی اور ٹیگ وغیرہ۔ پروفائل تصویر اسکرین کے دائیں جانب چلی جائے گی جبکہ یوزرنیم زیادہ بڑے اور واضح الفاظ پیج کے اوپر منتقل ہو جائے گا۔ فالورز اور فالونگ سیکشنز کو پہلے کی نسبت کم نمایاں کیا جائے گا جبکہ پوسٹ کی جانے والی تصاویر کی تعداد بھی غائب کی جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ پروفائل پیج پر فالو اور میسج بٹن کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ بزنس پیجز میں اسٹار آرڈر کا آپشن بھی دیا جائے گا۔ نئے ڈیزائن پر کام جاری ہے اور اسے آئندہ چند ہفتے میں آزمائش کے بعد صارفین کے لیے مکمل طور پر پیش کر دیا جائے گا۔