لندن ۔۔۔داعش سے تعلق کے جرم میں برطانوی جوڑے کو ترکی میں قید کی سزا ہوگئی۔نومسلم اسٹیفن اور ان کی اہلیہ کلثوم بیگم نے داعش کیساتھ 2 برس گزارنے کے بعد برطانیہ واپس لوٹنے کی کوشش کی تھی ۔انہیں ترکی میں دہشت گرد تنظیم کے ساتھ تعلق کے جرم میں 6 سال اور 3 ماہ کی قید کی سزا سنائی گئی۔ شام اور عراق میں لڑائی کا حصہ بن کر واپس آنے والے 400 میں سے 40 برطانوی جنگجوؤں پر مقدمے چل چکے ہیں۔اس سے قبل برطانوی وزیراعظم بھی کہہ چکی ہیں کہ 24 سالہ اسٹیفن اور 23 سالہ کلثوم بیگم کا معاملہ محض ایک کیس ہے اور نہ جانے کتنی بڑی تعداد میں برطانوی نوجوان مقدمے کا سامنا کیے بغیرہی واپس آچکے ہیں۔ بتایا گیاہے کہ 360 برطانوی جنگجوؤں کوعدم ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا گیا جو آزادانہ کسی بھی شہر میں جاسکتے ہیں۔یہ واضح نہیں کہ برطانیہ واپسی پر ترکی میں زیر حراست اسٹیفن اور کلثوم بیگم کو کس قانون کے تحت مقدمے کے سامنا ہوگا۔اگر ان کی دہری شہریت ثابت ہوئی تو ان کے پاسپورٹ بھی ضبط نہیں کیے جا سکتے۔