Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو ملازمہ پر تشدد کی تحقیقات

تبوک..... وزارت محنت و سماجی بہبود نے گھریلو ملازمہ کی جانب سے اپنے اوپر تشدد کے دعوے کی تحقیقات شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ گردش کررہا ہے جس میں گھریلو ملازمہ یہ دعویٰ کرتی دکھائی گئی ہے کہ اسے اس کے کفیل نے زدوکوب کیا۔ وزارت محنت نے ملازمہ کو پناہ گاہ میں رہائش فراہم کردی ہے اور کفیل سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔ ابتدائی طبی رپورٹوں سے پتہ چلا ہے کہ گھریلو ملازمہ کی صحت ٹھیک ہے۔ 
 

شیئر: