نئی دہلی۔۔۔اگر آپ بھارتی ائیرٹیل، ووڈافون یا آئیڈیا کا نمبر استعمال کرتے ہیں اور کم ریچارج کراتے ہیں تو آپ کا سم کارڈ کبھی بھی بند ہو سکتا ہے۔ ووڈافون، آئیڈیا اور بھارتی ائیرٹیل نے 2 جی کے25 کروڑ موبائل کنکشن کو بند کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔مقائی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق 250 ملین صارفین ایک ماہ میں 35 روپئے سے بھی کم کا ریچارج کراتے ہیں۔ اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ائیرٹیل کے پاس ایسے 100 ملین صارفین اور ووڈافون کے پاس تقریباً 150 ملین صارفین ہیں جو ماہانہ35 روپے سے بھی کم کا ریچارج کراتے ہیں لہذاکمپنی نے کم از کم 35 روپئے کا ریچارج کرانالازمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ابھی کمپنیوں کو ان صارفین سے 10 روپئے کا اے آر پی یو ملتا ہے۔ اگر کم از کم ریچارج یہی رہتاہے تو بھارتی ائیرٹیل کو ان سے 100کروڑروپے کی ماہانہ آمدنی حاصل ہوگی۔کمپنیوں کا خیال ہے کہ اگر اس میں سے آدھے صارفین بھی نیٹ ورک استعمال کرتے ہیں اور 35 روپئے کا چارج کراتے ہیں تو انہیں ایک ماہ میں 175 کروڑ روپئے کی آمدنی ہو گی۔
مزید پڑھیں:- - - - -اظہار خیال کی آزادی سے نوجوان مثبت تبدیلی لاسکتے ہیں، مودی
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں