Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

100 روزہ کارکردگی‘ وزیرا عظم عوام کو اعتماد میں لیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے ابتدائی 100 دن کی کارکردگی سے متعلق تفصیلات کا 29 نومبرکو اعلان کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں وزیر اعظم عمران خان 100 روزہ حکومتی کارکردگی پر بات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعظم عمران خان حکومتی کارکردگی کا اعلان کریں گے اور کارکردگی پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ تقریب میں وفاقی کابینہ، پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو مدعو کیا گیا ہے اور 100 روزہ پلان کی تقریب کے دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں۔ تقریب میں مختلف شعبوں سے متعلق اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیاہے ۔
 
 

شیئر: