Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس اہلکاروں نے جعلی دستاویزات پر52پاسپورٹ جاری کرادیئے؟

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی پولیس کی پاسپورٹ ویریفکیشن جیسے کاموں سے منسلک اسپیشل برانچ میں بڑے گڑبڑ کا انکشاف ہوا ۔اسپیشل برانچ پر الزام ہے کہ 2کروڑ روپے لیکردہلی میں مقیم افغان باشندوںکے لئے 52پاسپورٹ بنوائے گئے۔ایک پاسپورٹ 3لاکھ سے 15لاکھ روپے میں جاری کرائے گئے۔پہلی مرتبہ 15پاسپورٹ اور دوسری مرتبہ 37پاسپورٹ جاری کرائے گئے۔واضح ہوکہ افغان باشندے مشرقی دہلی کے پنجابی باغ، راجوری گارڈن اور تلک نگر علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔ اسپیشل برانچ کے بعض پولیس اہلکاروں نے ان غیر ملکی باشندوں کے فرضی دستاویزات بنوائے۔ ادارے کے ایک پولیس اہلکار نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر پاسپور ٹ بنوانے کے معاملے کی اطلاع محکمہ کے اعلیٰحکام کو دیدی ۔اطلاع ملتے ہی اسپیشل برانچ نے کارروائی کرتے ہوئے پاسپورٹ اسکینڈل میں ملوث 3پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا جبکہ دیگرکیخلاف تحقیقات شروع کردی ۔
مزید پڑھیں:- - - - - - - -بی جے پی 100سیٹوں تک محدود ہوکر رہ جائیگی، اعظم خان
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: