Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نیوی دوست ممالک کیساتھ دفاعی پیداوار کے فروغ کیلئے پرعزم

کراچی: پاک بحریہ نے دوست ممالک سے بحری امور میں تعاون اور دفاعی پیداوار میں اشتراک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف نے آئیڈیاز 2018ءکی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جس کے بعد امیر البحر نے پاک بحریہ کے جوانوں کی جانب سے کی جانے والی رائفل ڈرل اور میوزیکل بینڈ کا مشاہدہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آئیڈیاز 2018ءکے پہلے روز چیف آف دی نیول اسٹاف نے ترکی، ایران، اعراق اور ملائیشیا کے مندوبین سے ملاقاتیں کیں۔ اس دوران دفاعی تعاون، بحری امور اور تربیت کے حوالے سے اشتراک پر بات چیت ہوئی۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی خواہاں ہے۔ ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول اور دیگر ممالک کے ساتھ کی جانے والی مشقیں پاک بحریہ کی ان ہی کاوشوں کی غماز ہیں۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے غیر ملکی مندوبین نے خطے کے امن اور سیکیورٹی کےلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
 

شیئر: