Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرتارپور بارڈر: نوجوت سنگھ سدھو پاکستان پہنچ گئے

لاہور: ہند کے وزیر سیاحت نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور بارڈر سے متعلق تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق واہگہ بارڈر کے راستے ہند کا ایک وفد آج پاکستان پہنچا جو کرتارپور بارڈر کی تقریب میں شریک ہوگا۔ اس موقع پر ہندوستانی پنجاب کے وزیر سیاحت اور سابق معروف کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے وزیر اعظم اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کا ہمیشہ سے مداح ہوں، انہوں نے 3 ماہ پہلے جو بیج بویا وہ آج پودا بن چکا ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے مجھ پر تنقید کی، میں انہیں معاف کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنا ماضی کا دور یاد کرنے آیا ہوں۔ اس سے زیادہ خوشی نہ مجھے ہوسکتی تھی اور ہی نہ 12 کروڑ سکھ برادری کو۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کو سیاست کی نظر سے کبھی نہیں دیکھنا چاہیے۔ فنکاروں کا فن سرحدوں کو جوڑتاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک ہند میچ شروع ہونے چاہئیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کل 28 نومبر کو کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔
 

شیئر: