Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل انڈین اسکول جدہ کے سابق مدرس کا امریکہ میں انتقال

طلباءو طالبات میں غم کی لہر دوڑ گئی ،ساری زندگی تدریس سے وابستہ رہے 
جدہ ( امین انصاری )انٹرنیشنل انڈین اسکول جدہ کے سابق مدرس سید شریف حسین ولد سید محمود حسین کا ہیوسٹن (امریکہ ) میں انتقال ہوگیا ۔ علمی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے ۔انہوں نے اپنی ساری زندگی شعبہ تدریس میں گزار دی ۔ انہوں نے 1978ءسے 1993 ءتک گورنمنٹ جونیئر کالج نرمل میں بحیثیت مدرس ریاضی کے گزاری بعد ازاں اپریل 1994 ءکو جدہ کے انٹرنیشنل انڈین اسکول کے گرلز سیکشن میں بحیثیت ریاضی مدرس تقرر عمل میں آیا ۔ وہ 2005ءتک اپنی خدمات انجام دینے کے بعد امریکہ منتقل ہوگئے ۔ان کے شاگردوں کی تعداد ہزاروں میں ہے ۔ انتقال کی خبر ملتے ہی طلباءاور طالبات میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ وہ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے محمود الحسن کے برادر نسبتی اور پروفیسر محمد عثمان احمد ،مرزا محمد بیگ ، عبدالروف کے ہم زلف تھے جبکہ سعودی گزٹ کے ملازم عبدالرحمن مرزا بیگ کے حقیقی خالو تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 صاحبزادے اور ایک صاحبزادی ہے ۔ ان کی مغفرت کیلئے قارئین سے دعا کی اپیل کی گئی ہے ۔ 

شیئر: