Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیس لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد... وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گیس لوڈ مینجمنٹ کی منظوری دی گئی۔ حکومت نے موسم سرما میں گیس لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔گیس کی کمی پوری کرنے کیلئے آر ایل این جی کو سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔ تندوروں کو دی جانے والی گیس کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ واپس ،نان اور روٹی بھی پرانی قیمت پر ملے گی۔ مالیاتی اداروں سے 38 ارب روپے کے قرض اور پاور سیکٹر کیلئے اسلامک فنانسنگ کی سہولت کی بھی منظوری دی گئی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔ آر ایل این جی گھریلو اور کمرشل صارفین کیلئے استعمال ہوگی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے تندوروں کو ملنے والی گیس کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کی منظوری دی ۔ اجلاس میں نیشنل پاور ورکس منیجمنٹ کے لئے حکومتی گارنٹی کی اصولی منظوری دی گئی ۔ مالیاتی اداروں سے 38 ارب روپے قرضہ حاصل کیا جاسکے گا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاور سیکٹر کیلئے اسلامی بینکاری کی سہولت کی بھی منظوری دی۔

شیئر: