بدھ 28نومبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”البلاد“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات ، بحرین ، مصر اور تیونس کا دورہ مکمل کرلیا۔ انہوں نے کل تیونس کے صدر الباجی قائد السبسی کیساتھ اہم مذاکرات کئے۔ دونوں رہنماﺅ ںنے خطے کے حالات حاضرہ پر ربط و ضبط پیدا کرنے اور تعاون کے نئے افق دریافت کرنے کیلئے تبادلہ خیال کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ تیونس کے قائدین وہاں کے سیاسی ، اقتصادی اور ابلاغی حلقوں نے غیر معمولی اہمیت دی۔ اس امر کی تاکید کی گئی کہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات تاریخی اور گہرے ہیں۔ دونوں مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں۔ دونوں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ چل رہے ہیں۔دونوں خطے کے امن و استحکام کو تہہ و بالا کرنے کے درپے بیرونی دخل اندازیوں سے نمٹنے میں مصروف ہیں۔
سعودی عرب اورتیونس برادرانہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کے بل پر مستقبل کے حوالے سے زیادہ وسیع البنیاد پالیسی کے آرزو مند ہیں۔ دونوں ملک اقتصادی شراکت اور اپنے یہاں نجی اداروں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔دونوں کے یہاں اس سلسلے میں مثبت تبدیلیاں ہورہی ہیں۔ تیونس کے قائدین اپنے یہاں سعودی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے خواہاں نظر آرہے ہیں۔ خاص طور پر سیاحت کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭