خادم حرمین شریفین سے جی سی سی کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات
بدھ 28نومبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”المدینہ“ کی شہ سرخیاں
٭ خادم حرمین شریفین سے جی سی سی کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات
٭ سعودی کابینہ نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کی تنظیم نو اور ڈپلومیٹک زون مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
٭ سعودی ولی عہد نے قاہرہ میں مصری صدر السیسی اور تیونس میں صدر السبسی سے تاریخی تعلقات اور حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا
٭ جزیرہ فرسان میں سلطنت عثمانیہ کے تاریخی قلعہ میں تخریب کار گرفتار
٭ ایک دوسرے پر غداری کے الزام پر جھگڑنے والے 2حوثی کمانڈر ہلاک
٭ سعودی قیادت نے یوم آزادی کے موقع پر ماریطانیہ اور البانیہ کے سربراہوں کو مبارکباد دیدی
٭ سعودی ایف ڈی اے نے ”الدورق“ کارخانے کا پانی استعمال کرنے سے منع کردیا
٭ گورنر مدینہ منورہ سے مسجد نبوی شریف کی زیارت کیلئے آئے ہوئے جمہوریہ نائیجر کے صدر کی ملاقات
٭ مدینہ منورہ میں 11نجی عجائب گھرو ںکے مالکان کے ساتھ محکمہ سیاحت کے رابطے
٭ 2019ءکے دوران تیل کی یومیہ طلب میں 14لاکھ بیرل کا اضافہ متوقع
٭٭٭٭٭٭٭٭