سعودی عدالت نے غیر ملکی گونگی مطلقہ کو انصاف دلا دیا
جدہ.... یہاں ایگزیکیٹو کورٹ نے غیر ملکی گونگی مطلقہ کو مہر کی آخری قسط دلوا دی۔ تفصیلات کے مطابق ایک عرب شہری نے اپنی گونگی بیوی کو طلاق دے دی تھی۔ مہر دو حصو ں میں ادا کرنے کا معاہدہ ہوا تھا۔ ایک حصہ نکاح کے وقت اور دوسرا حصہ طلاق کی صورت میں ادا کرنا تھا۔ عرب شہری نے اپنے 15 سالہ بیٹے کی ماں کو طلاق کے بعد لاچار چھوڑ دیاتھا۔ مطلقہ خاتون نے عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت نے اشاروں کی زبان کے مترجم کی مدد سے اس کا قضیہ سنا۔ طلاق دینے والے کو عدالت میں طلب کیاگیا۔ دعویٰ درست ثابت ہونے پر عدالت نے اسے 5 دن کے اندر اندر باقیماندہ مہر 10 ہزار ریال ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے انتباہ دیا کہ فیصلہ نافذ نہ کرنے پر اس کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔