Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت پٹرول پیداوار تنہا کم نہیں کریگا، خالد الفالح

ریاض....سعودی وزیر توانائی خالد الفالح نے اطمینان دلایا ہے کہ سعودی عرب پٹرول کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ تنہا نہیں کرے گا۔ تیل منڈی کے استحکام کیلئے تمام پیداواری ممالک کے ساتھ یکجہتی اشد ضروری ہے۔ الفالح نے یہ وضاحت ایسے وقت میں جاری کی ہے جبکہ اوپیک کے رکن ملک نائیجریا نے توجہ دلائی ہے کہ ابھی وہ تیل پیداوار میں کمی کے فیصلے میں شرکت کی بابت کچھ بھی نہیں کہہ سکتا۔ الفالح نے کہا کہ 6 دسمبر کو ویانا میں اوپیک کے اجلاس سے قبل رکن ممالک عراق، نائیجریا اور لیبیا کی طرف سے اچھے مثبت اشارے ملے ہیں۔ تمام وزراءتیل منڈی میں استحکام کی بحالی چاہتے ہیں۔ خالد الفالح نے یہ بھی کہا کہ اوپیک اجلاس سے قبل نائیجریا کے ساتھ مذاکرات بے حد اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیل منڈی میں اتار چڑھاﺅسیاسی کشیدگی کی وجہ سے آیا ہے۔ نائیجریا تیل پیدا کرنے والا اہم افریقی ملک ہے ۔ تیل برآمد کرنے والے ممالک میں عالمی سطح پر اس کا نمبر 13 واں ہے۔ دوسری جانب جی 20 کے انعقاد سے قبل بدھ کو تیل کے نرخ بڑھ گئے۔
 

شیئر: