الاحساء... 5سالہ” ہیرو“ احمد عماد الجبران نے جرات ، ایثار اور قربانی کی نئی مثال رقم کردی۔ خود بیمار ہونے کے باوجود اپنی سگی بہنوں کو ” بون میرو“ کا عطیہ دیا۔ احمد کے والد نے عاجل ویب سائٹ کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اللہ کے کرم سے انکا بیٹا صحتمند ہے۔ وہ نجی نرسری میں زیر تعلیم ہے۔ ذہین ہے۔ احمد کی 2سگی بہنیں ہیں۔ ایک کی عمر 10اور دوسری کی 8سال ہے۔ دونوں تھیسلسمیا کے مرض میں مبتلا ہیں۔ دونو ںکو ہر ماہ خون تبدیل کرانا پڑتا ہے۔