Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی مملکت کے ساتھ اسٹراٹیجک تعلق کا امیدوار

استنبول ...ترک وزیر تجارت روشار بیکن نے کہا ہے کہ ترکی سعودی عرب کیساتھ تمام شعبوں میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے استنبول میں سعودی وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کو درپیش تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی اور انہیں ترکی میں سرمایہ کاری کا پرکشش ماحول فراہم کیا جائیگا۔ ٹھیکیداری سے تعلق رکھنے والی ترک کمپنیو ںنے سعودی وژن 2030کے تحت بڑے منصوبوں کے نفاذ میں مملکت کیساتھ اسٹراٹیجک شراکت کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔
 
 

شیئر: