گوتریس ،محمد بن سلمان سے ملنے کے آرزو مند
جمعرات 29 نومبر 2018 3:00
نیویارک ...اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل گوتریس نے ارجنٹائن میں جمعہ اور ہفتے کو منعقد ہونے والی جی ٹوئنٹی میں سعودی ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کیساتھ ملاقات کی خواہش ظاہر کردی۔ انہوں نے کہا کہ وہ یمن سے متعلق بات چیت کرینگے اور سویڈن میں ہونے والے مشاورتی اجلاس کو کامیاب بنانے کے طور طریقوں پر صلاح و مشورہ کرینگے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یمن کے حوالے سے سعودی عرب بیحد اہم ہے اور میں کسی بھی سعودی عہدیدار سے ملاقات کیلئے تیار ہوں۔ فی الوقت یہ بہت بڑا کام ہے۔