Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ میں پانی کا مسئلہ حل کریں گے‘ گورنر پنجاب

کراچی: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے آئیڈیاز 2018ءدفاعی نمایش کیلئے دورہ کراچی کے دوران مزار قائدگئے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاق سندھ میں پانی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے جو وعدے حکومت نے کیے ہیں وہ ضرور پورے کئے جائیں گے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل ووڈا کی رہائش پر ناشتے کےلئے جانے والے گورنر پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی حکومت ہے جس نے خود کو احتساب کےلئے پیش کیا۔ کراچی والوں کے پیار کو کبھی نہیں بھول سکتا۔ اس موقع پر گورنر سندھ بھی ان کے ساتھ تھے۔
 

شیئر: