Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کے شہری بڑھتی بیماریوں سے پریشان

کراچی:  شہر قائد کے بیشتر علاقوں میں پڑے کچرے کے ڈھیر اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر اڑتی دھول مٹی کی وجہ سے شہریوں کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے باشندوں میں سانس اور آنکھوں کے امراض بڑھتے جا رہے ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے بیشتر علاقوں کی کئی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور یہاں اڑنے والی دھول مٹی سے شہریوں کی زند گی اجیر ن ہو گئی ہے جبکہ دکانداروں کو کاروبار میں مشکلات کا سامنا ہے  جبکہ متعلقہ محکمے پراسرار طور پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ غریب اور کچے علاقوں کے علاوہ شہر کے پوش علاقوں میں بھی صورت حال انتہائی زبوں حالی کا شکار ہے اور کئی مقامات پر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور جگہ جگہ بڑے گڑھے پڑ چکے ہیں۔
 

شیئر: