Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان ملک کے پہلے ایماندار وزیر اعظم ہیں‘ گورنر سندھ

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کے ساتھ ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والی آئیڈیاز 2018ءدفاعی نمائش پر پوری دنیا کی نظریں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت اچھا ایونٹ بہترین طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان ملک کے پہلے وزیرا عظم ہیں جو ایمانداری سے اپنا کام کررہے ہیں۔ اس سے پہلے کسی وزیرا عظم نے اتنی ایمانداری سے کبھی کام نہیں کیا۔ گورنر سندھ کے مطابق صوبے میں ہاﺅسنگ اسکیم کا اعلان ہوچکا ہے۔اس حوالے سے سکھر میں ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے ا ور یہ منصوبہ مرحلہ وار کراچی پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور وفاق منصوبے میں ساتھ چلیں گے تو منصوبے جلد مکمل ہونگے۔
 
 

شیئر: