Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھوڑی بہت مہنگائی ہوئی ہے،علی زیدی

  کراچی...وفاقی وزیربرائے ساحلی امور علی زیدی نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے ملک میں تھوڑی مہنگائی ہوئی ہے۔ کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ درست نہیں تو اجیت ڈوال کو رائیونڈ میں بٹھا کر کیا ہورہا تھا۔نجی ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان نے کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا اگرہند اسے نہیں مانتا تو دنیا میں ذلیل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت روپے کی قدر کو مینج کررہی تھی ۔ ن لیگ حکومت کے پیش کردہ اعداد و شمار جھوٹے تھے۔ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملک میں تھوڑی مہنگائی ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے پہلی تقریر میں عوام کو کہا تھا کہ گھبرانا نہیں ہم چیزیں کنٹرول کرلیں گے۔حکومت کو آتے ہی بیرونی ادائیگیوں میں عدم توازن کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔ علی زیدی نے یوٹرن کے حوالے سے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کانگریس کے ممبر تھے ۔ہندو ،مسلم اتحاد کی بات کرتے تھے جب انہیں سمجھ آیا کہ ایسا نہیں ہوسکتا تو مسلم لیگ میں شامل ہوگئے۔علامہ اقبال نے بھی پہلے سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا نظم لکھی تھی، کیا اس کو ہم یوٹرن کہہ دیں گے وہ صرف حکمت عملی کی تبدیلی تھی۔

شیئر: