راجپال جیل کی سلاخوں کے پیچھے
بالی وڈ کامیڈین اداکار راجپال یادیو کو قرضہ کیس میں جیل کی ہوا کھانی پڑگئی ۔ اداکارراجپال یادیو کو دلی کی عدالت نے قرض ادائیگی کیس میں چیک باﺅنس ہونے پر 3ماہ کیلئے جیل بھیج دیا۔ساتھ ہی انہیں کروڑوں روپے کا جرمانہ اداکرنے کا حکم بھی دیا ہے ۔راجپال یادیو اور ان کی اہلیہ نے فلم بنانے کیلئے ایک تاجر سے رقم ادھار لی تھی۔ وقت پر ادائیگی نہ کرنے پر تاجر نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ یوں راجپال کو مقدمے اور جیل کا سامنا کرنا پڑا۔