Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی ریاست الاسکا میں زلزلے کے جھٹکے

 واشنگٹن... امریکی ریاست الاسکا میں زلزلے کے2 شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ری ایکٹر اسکیل پر ان کی شدت 7.0 بتائی جا رہی ہے ۔ کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ سڑکو ں میں دراڑیں پڑ گئیں۔کئی مقامات پر زمین دھنس گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ شدید نوعیت کا تھا۔ زلزلے کا مرکز ریاست الاسکا کا شہر اینکوریج سے11 کلو میٹر فاصلے پر تھا ۔ زیر زمین زلزلوں کی گہرائی 40 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے اور خوف و ہراس پھیل گیا ۔زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی ۔ مابعد زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک سے40 زائد آفٹر شاکش آچکے۔

شیئر: