Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس کا ترکی سے اِدلب میں جنگ بندی مؤثر بنانے کا مطالبہ

بیونس آئرس۔۔۔روس کے صدر ولادی میر پوٹین نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوگان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام کے صوبے اِدلب میں جنگ بندی کو دیرپا بنانے کے واسطے زیادہ مؤثر اقدامات کریں۔ روسی صدر اور ترک صدر کی ملاقات بیونس آئرس میں جی ٹوئنٹی کے سربراہ اجلاس کے ضمن میں ہوئی۔روس اور ترکی کے درمیان معاہدے طے پایا تھا جس میں شام میں اپوزیشن گروپوں کے آخری گڑھ اِدلب میں ہتھیاروں سے پاک علاقہ قائم کرنے پر اتفاق رائے ہوا تھا۔شام میں 7برس سے زیادہ عرصے سے جاری تنازع میں روس بشار حکومت کو سپورٹ کر رہا ہے ۔ترکی کی حمایت اپوزیشن گروپوں کو حاصل ہے۔اس معاہدے پر عمل درآمد میںمشکلات کا سبب اپوزیشن گروپوں کی جانب سے علاقے کو خالی کرنے سے انکار ہے۔ علاقے میں کئی ہفتوں سے وقفے وقفے سے دہشتگردوں اور شامی حکومت کے درمیان جھڑپیں اور گولہ باری دیکھی جا رہی ہے۔

شیئر: