Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خالدہ ضیاء انتخابات لڑنے کیلئے نااہل ،کاغذات نامزدگی مسترد

ڈھاکا ..بنگلہ دیش کی اپوزیشن رہنما اور سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو آئندہ الیکشن کے لئے نااہل قرار دے دیا گیا ۔ الیکشن کمیشن نے 3 حلقوں سے سابق وزیر اعظم کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے ۔حکام کے مطابق چونکہ وہ بدعنوانی کے2 الزامات کے تحت جیل کی سزا کاٹ رہی ہیں، اس لئے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ اس سے قبل ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ کسی الزام کے تحت2سال سے زائد قید کی سزا پانے والا الیکشن نہیں لڑ سکتا ۔بنگلہ دیش میں30 دسمبر کو پارلیمانی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔خالدہ ضیاء کو گزشتہ فروری میں10 سال کی سزا سنائی گئی تھی تاہم وہ ان الزامات کو سیاسی قرار دیتی ہیں۔

شیئر: