Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس میں ایمرجنسی لگانے پر غور

پیرس۔۔۔فرانس کے وزیر داخلہ کرسٹوف کاسٹینر نے کہاہے کہ ملک میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے کا امکان زیر غور ہے۔کرسٹوف نے کہا کہ ہم ان تمام اقدامات پر غور کرنے کے لیے تیار ہیں جن کے ذریعے سیکیورٹی کی صورتحال کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔کرسٹوف کے مطابق پیرس میں پرتشدد کارروائیوں کے مرتکب افراد ہی اختلاف بھڑکانے اور ہنگامہ آرائی کے ذمے دار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 3 ہزار کے قریب افراد کو پہچان لیا گیا ہے جنہوں نے پیرس میں گھوم پھر کر خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا۔ کرسٹوف کے مطابق پیرس اور نواحی علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے 4600 اہل کار تعینات کر دیے گئے۔پیرس میں ایندھن پرٹیکسوں کی شرح میں اضافے اور صدر امانوئل ماکروں کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف جاری احتجاج کے تین ہفتے مکمل ہوچکے۔گزشتہ روز مشتعل مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں ۔شاہراہوں کے وسط میں رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹائروں او ر دوسری اشیاء کو آگ لگا دی۔ پْر تشدد واقعات پر 200 سے زیادہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق احتجاجی ریلیوں میں 75 ہزار افراد نے شرکت کی ۔ 17 نومبر سے جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران تشدد کے واقعات میں 2 افراد ہلاک اور 606 زخمی ہوئے۔

شیئر: