وزارت شہری خدمات کاغذی کارروائی سے بے نیاز
ریاض.... سعودی وزیر شہری خدمات سلیمان الحمدان نے بتایا ہے کہ 2019ءکی دوسری ششماہی میں ا ن کی وزارت تمام امور آن لائن نمٹائے گی اور کاغذی کارروائی کو خیرباد کہہ دے گی۔ ای گورنمنٹ کے پروگرام کو روبہ عمل لانے کیلئے یہ تبدیلی ہوگی۔ انہوں نے اتوار کو ریاض میں کاغذی کارروائی کو خیرباد کہہ کر آن لائن کارروائی کی اسکیم کے نفاذ کی شروعات کردی۔ انہوں نے بتایا کہ 85 کارکن خواتین و حضرات نے 31 ورکشاپس منعقد کرکے 60 ہزار سے زیادہ گھنٹے محنت کرکے آن لائن کارروائی کی اسکیم تیار کی ہے۔