Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ سفید ہوتے بالوں سے پریشان ہیں ؟

بالوں کا سفید ہونا ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے تقریباً ہر شخص پریشان نظر آتا ہے ۔ بڑی عمر میں بالوں کا سفید ہونا تو ایک لازمی امر ہے ہی ، کم عمر بچے بھی اس سے تیزی سے متاثر ہو رہے ہیں ۔ سکول اور کالج کے بچے سفید بال لئے گھومتے نظر آتے ہیں ۔ اگر نو جوانی میں بال سفید ہونے لگے تو ماہرین کی رائے یہ ہے کہ بالوں کو ڈائی نہ کیا جائے ۔اس سے بال سفید ہونے کا عمل مزید تیز ہوجاتا ہے ۔ بال بہت تیزی سفید ہونے لگتے ہیں اور ہر پندرہ بیس دن بعد انہیں دوبارہ ڈائی کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے ۔ اس مسئلے کے حل کے لئے بیوٹی ایکسپرٹس مشورہ دیتے ہیں کہ جو بال سفید ہوئے ہوں انہیں ہائی لائٹ کر لیں ۔ اس طرح بال زیادہ خوبصورت اور قدرتی نظر آئیں گے ۔ اس کے علاوہ معیاری حنا بھی استعمال کی جاسکتی ہے .
 

شیئر:

متعلقہ خبریں