Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نازکی اس کے لب کی کیا کہیے‎

خواتین جس قدر توجہ میک اپ پر دیتی ہیں اتنی ہی میک اپ اتارنے پر دیں تو جلد کے بہت سے پیچیدہ مسائل سے بچ سکتی ہیں ۔ چہرے پر سارا دن میک اپ رہنے کے بعد اگر رات کو بھی میک اپ کے ساتھ سو جائیں تو یہ بہت سے مسائلِ کا سبب بن سکتا ہے ۔ چہرے پر دانے نکل آتے ہیں اور لپ اسٹک کی وجہ سے ہونٹ خشک ہو کر پھٹنے لگتے ہیں ۔ ہونٹوں کو محفوظ رکھنے کے لیے سونے سے پہلے لپ اسٹک ضرور صاف کریں ۔ اچھی طرح ہاتھ دھو کر کاٹن سویب پر ہلکی سی کولڈ کریم لگا کر لپ اسٹک کو نرم کرنے کے لیے مساج کریں اور پھر ہلکا سا رگڑ کر صاف کرلیں ۔ لپ اسٹک صاف کرتے وقت کولڈ کریم ، ریموور یا کوئی دوسرا پراڈکٹ منہ میں نہ جانے دیں اور احتیاط سے اوپر اور نیچے والے ہونٹ کواچھی طرح صاف کریں ۔ صفائی کے بعد لپ بام یا موسچرائزر ہونٹوں پر ضرور لگائیں ۔ ہونٹوں کی خوبصورتی اور حفاظت کے لیے ہفتے میں ایک بار ایکس فولی ایشن ضرور کریں ۔ میک اپ کرتے وقت بھی پہلے ہونٹوں پر کوئی اچھا سا موسچرائزر لگائیں جس میں وٹامن ای شامل ہو اس سے ہونٹوں کی تازگی اور رعنائی برقرار رہے گی ۔
 

شیئر: