واشنگٹن۔۔۔سابق امریکی صدرجارج بش سینئر کی آخری رسومات بدھ کو ادا کی جائیں گی۔امریکی صدر ٹرمپ ، خاتون اول ملینیا ٹرمپ، جارج بش سینئر کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔دریں صدر ٹرمپ نے بدھ 5 دسمبر کو امریکہ میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔جارج ایچ ڈبلیو بش سینئر امریکہ کے41ویںصدر تھے وہ جنوری1989سے جنوری 1993تک امریکہ کے صدر رہے تھے اور اپنی دوسری مدت کے الیکشن میں انھیں صدر بل کلنٹن کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔2000 میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں انکے صاحبزادے جارج بش نے بل ڈیموکریٹ امیدوار البرٹ الگور کو شکست دیکر اپنے والد کی شکست کا بدلہ لے لیا تھا۔