محمد بن سلمان ”دنیا کے موثر رہنما“ ہیں، ٹائم
ریاض ... امریکی میگزین ٹائم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو 2018ءکی ممتاز ترین شخصیتوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق منفرد سیاستدانوںمیں محمد بن سلمان دوسرے نمبر پر آگئے۔ امریکی صدر ٹرمپ ، روسی صدر پوٹین، جرمن چانسلر اینجلا میرکل، ترک صدر رجب طیب اردگان، شمالی کوریا کے کیم ڈونگ، برازیل کے منتخب صدر جیلز بولسنارو، کینیڈین وزیراعظم، امریکی وزیر خارجہ اور امریکہ کی ڈیموکریٹک مشہور رہنما نینسی پلوسی سمیت اہم رہنماﺅں پرسبقت لے گئے۔سعودی ولی عہدکو مشہورسرمایہ کار ایمازون کے بانی ، الیکٹرانک کار کمپنی ٹیسلا کے ڈائریکٹر ، فیس بک کے بانی پر بھی سبقت حاصل ہوگئی۔ امریکی میگزین ٹائم نے شہزادہ محمد بن سلمان کو دنیا کے موثر ترین رہنماﺅںمیں مختلف اسباب کی بنیاد پر شامل کیا ہے۔ انہیں یہ اعزاز محدود مدت میں عظیم الشان اصلاحات ، زندگی کے مختلف شعبوں خصوصاً سماجی، سیاسی، فکری اور ثقافتی شعبوں میں بڑی تبدیلیاں لانے کی بناءپر دیا گیا۔ مملکت میں خواتین کو قائدانہ کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے ،دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو اپنے یہاں لانے ، دہشتگردی کے انسداد اور امن و امان کے پرچار میں اہم کردارادا کرنے کی وجہ سے بھی انہیں موثر اور ممتاز رہنما کے طور پر چنا گیا۔ امریکی میگزین ٹائم استصواب رائے کے نتائج کا اعلان ماہ رواں کے دوران کریگا۔ 1927ءسے اسکی یہی روایت رہی ہے۔