اسکواش کورٹ میں دیکھ کر حیران مت ہوں، یونس خان
کراچی:سابق کپتان اور پاکستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں کوئی ذمہ داری ملی تو ضرور کام کروں گا۔ مجھے اسکواش کورٹ میں دیکھ کر حیران نہ ہوں، اسکواش سے میرا تعلق بہت پرانا ہے، کرکٹ اور فٹبال کے ساتھ اسکواش بھی کھیلتا رہا ہوں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسکواش کا مستقبل روشن ہے، جس ملک میں جہانگیرخان جیسا لیجنڈ ہو وہاں اسکواش ختم نہیں ہوسکتی۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، پاکستان اسکواش سرکٹ کے انعقاد سے اسکوش کو نئی زندگی ملی ہے۔ یونس خان نے ٹی 10 کی اولمپکس میں شمولیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اولمپکس میں کرکٹ کو شامل ہونا چاہیے۔مختصر فارمیٹ کی کرکٹ پوری دنیا میں کھیلی جارہی ہے جبکہ ٹی 10 اس مقصد کیلئے سب سے موزوں فارمیٹ ہے ۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے پاس نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اچھا موقع ہے اگر ہم نے فیصلہ کن ٹیسٹ میں مواقع ضائع نہ کئے تو سرفراز الیون کامیابی سمیٹ سکتی ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں