73تجارتی جعلسازوں پر مقدمات
جدہ .... وزارت انصاف نے اطلاع دی ہے کہ فوجداری کی عدالتیں آئندہ چند ہفتوں کے دوران تجارتی جعلسازی پر 73افراد پر مقدمات چلائیں گی۔ ان میں سرمایہ کار اور مختلف دکانوں پر کام کرنے والے تارکین شامل ہیں۔ پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے دائر کردہ دعوے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان سے پوچھ گچھ ہوگی۔ مختلف قسم کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ ایک الزام یہ ہے کہ تاجروں نے غذائی اشیاءمیں گھپلے بازی کی۔ زائد المیعاد گوشت فروخت کرنے کی کوشش کی۔مختلف نقلی اشیاءذخیرہ اور فروخت کرنے کا چکر چلایا۔ پیٹرول اور گاڑیوں کے آئل میں ملاوٹ کی۔