نفرت انگیز مواد قابل قبول نہیں،شاہ محمود
اسلام آباد.... وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ آزادی اظہار رائے پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔ہمارے لئے آزادی اظہار کی آڑ میں ناموس رسالت کے منافی اور نفرت انگریز مواد قابل قبول نہیں۔پاکستان میں ای تجارتی سرگرمیوں کے فروغ ، دنیا بھر میں عوام کے درمیان رابطوں میں فیس بک کا کردار قابل تعریف ہے۔ فیس بک پبلک پالیسی کے نائب صدر سائمن ملنر سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں ای تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے فیس بک کا کردار قابل تعریف ہے ۔دنیا بھر میں عوام کے درمیان رابطوں میں اور عوام کی آگاہی کیلئے فیس بک نے اہم کردار ادا کیا ۔