جدہ ۔۔۔۔ ریجنل بلدیہ نے اسفنج کے پرانے گدوں پر نئے غلاف چڑھا کر فروخت کرنے والے غیر ملکی گروہ کوگرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق الملیساءبلدیہ کے ریجنل آپریشنل ڈائریکٹر نے احمد الزھرانی نے بتایا کہ بلدیہ کو اطلاع ملی تھی کہ شہر کے نواحی علاقے میں غیر ملکیوں نے جعلسازی کا اڈا قائم کیا ہوا ہے جہاں پرانے اسفنج کے پرانے گدے اور تکئے لائے جاتے ہیں ان پر نیا غلاف چڑھنے کے بعد معروف برانڈ کا لیبل لگایا جاتا ہے ۔الزھرانی نے مزید بتایا کہ جعلی سازی کے اڈے کا انکشاف ہونے کے بعد وزارت تجارت کے ذیلی ادارے کے تعاون سے اڈے پر چھاپا مارا گیا جہاں سے بڑی تعداد میں بوسیدہ گدے اور ناقابل استعمال اسفنج برآمد کیا گیا ۔ اڈے سے متعدد معروف برانڈ کے لیبلز بھی برآمد ہوئے ۔ اڈے سے 3غیر ملکیوں کو گرفتار کرکے انکے خلاف تجارتی جعلسازی کا مقدمہ درج کرنے کے بعدمتعلقہ ادارے کے سپر د کر دیا گیا ۔