Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کے 25 ذاتی غیر ملکی دورے،تفصیلات جاری

اسلام آباد ...وفاقی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے 25 ذاتی نوعیت کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے وی وی آئی پی ائیر کرافٹ کو ذاتی امور کےلئے استعمال کرنے کی باقاعدہ درخواست نیب کو دیدی ۔نواز شریف کے یکم تا 6اگست 2013میں عمرہ ادائیگی کے لئے 18رکنی وفد کے ہمراہ 5روزہ پر 56لاکھ 19ہزار 261روپے۔22 تا 23ستمبر اور 29ستمبر تا یکم اکتوبر 12رکنی وفد کے ہمراہ 3روزہ دورہ برطانیہ پر91لاکھ 26ہزار 364روپے۔19تا 20اور 23تا 25اکتوبر 12رکنی وفد کے ہمراہ 3روزہ دورہ برطانیہ پر 2کروڑ 23لاکھ 58ہزار 44روپے ۔25تا 28مارچ 2014 ،14رکنی وفد کے ہمراہ 3روزہ دورہ برطانیہ پر 65لاکھ 67ہزار 184روپے ۔ 11تا 12اپریل ،12رکنی وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورہ سنگا پور پر 30لاکھ 43ہزار 623روپے۔ 20 تا 30جولائی ، 14رکنی وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے10روزہ دورہ پر ایک کروڑ 18لاکھ 33ہزار ٰ866روپے ۔23تا 24ستمبراور 27تا 29،13رکنی وفد کے 3روزہ دورہ برطانیہ پر 89لاکھ 48ہزار 433روپے ۔12تا 14نومبر ،23رکنی وفد کے ہمراہ 2روزہ دورہ برطانیہ پر 77لاکھ 56ہزار 109روپے ۔11تا 20جولائی 2015 ،18رکنی وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے9روزہ دورے پر 3کروڑ 68لاکھ 87ہزار 220روپے ۔ 24تا 25ستمبر ،30ستمبر تا 3اکتوبر ،9رکنی وفد کے ہمراہ برطانیہ کے 4روزہ دورہ پر ایک کروڑ 24لاکھ 77ہزار 143روپے۔ 19تا 20اکتوبراور 23تا 26اکتوبر ،9رکنی وفد کے ہمراہ4روزہ دورہ برطانیہ پر ایک کروڑ 17لاکھ 48ہزار 589روپے ۔24تا 26جنوری 2016 ،16رکنی وفد کے ہمراہ 2 روزہ برطانیہ دورہ پر 53لاکھ 40ہزار 21روپے۔13تا 19اپریل ،20رکنی وفد کے ہمراہ6روزہ برطانیہ کے دورہ پر 97لاکھ 42ہزار 408روپے ۔22تا 9جولائی 2016،14رکنی وفد کے ہمراہ48روزہ دورہ برطانیہ پر 3کروڑ 45لاکھ 2ہزار 408روپے ۔23تا 26سمتبر ،13رکنی وفد کے ہمراہ3روزہ برطانیہ کے دورہ پر 2کروڑ 51لاکھ 95ہزار 499روپے ۔16تا 23جنوری 2017،19رکنی وفد کے ہمراہ7روزہ دورہ برطانیہ پر 67لاکھ 67ہزار 590روپے ،18تا 24جون 23رکنی وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے لئے6روزہ دورہ پر ایک کروڑ74لاکھ 46ہزار 335روپے جبکہ 24تا25جون 20رکنی وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورہ برطانیہ پر 53لاکھ 48ہزار 892 روپے خرچ ہوئے ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے بتایا کہ وی وی آئی پی طیارے کے غلط استعمال پر خصوصی یونٹ کی جانب سے درخواست نیب کو بھجوا دی گئی ،اب نیب نے اس معاملے پر تحقیقات کرنا ہے ۔
 

شیئر: