فرانس میں خاتون ٹیچر کا قتل ِ،پاکستانی گرفتار
پیرس ... پیرس میں یونیورسٹی کی خاتون ٹیچر کو چاقو کے وار سے قتل کرنے کے الزام میں ایک پاکستانی کو گرفتار کرلیا گیا۔ مشتبہ شخص نے پیرس کے نواحی علاقے میں یونیورسٹی کے باہر خاتون ٹیچر پر قاتلانہ حملہ کیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے آئرش ٹیچر کے حلق سمیت جسم کے مختلف حصوں پر 13 وار کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔مشتبہ شخص بھی اسی یونیورسٹی کا سابق طا لب علم ہے جس میں مقتولہ پڑھاتی تھی ۔پولیس نے مشتبہ شخص کی شناخت ظاہر کی اور نہ ملزم کے حوالے سے تفصیلات بتائی ہیں۔ ملزم 1981 میں پاکستان میں پیدا ہوا تھا۔ تفتیش جاری ہے۔