Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپاٹ فکسر شرجیل خان نے جرم کا اعتراف کرلیا

لاہو:پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے اوپنر شرجیل خان نے پی سی بی کو خط میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔پی ایس ایل 2 کے آغاز پر سامنے آنے والے اسکینڈل میں شرجیل خان، خالد لطیف، شاہ زیب حسن اور محمد عرفان کے نام سامنے آئے تھے۔ پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے الزامات ثابت ہونے پر ان کو سزائیں سنائیں، کرکٹرز کی اپیلیں بھی مسترد ہوئیں، شرجیل خان پر ڈھائی سال معطلی سمیت 5 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔اوپنر نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات کی تھی تاہم اس میں بھی وہ کوئی رعایت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے، اب شرجیل خان نے پی سی بی کو لکھے گئے خط میں اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے۔ پابندی کی مدت ختم ہونے پر کرکٹ میں واپسی کے لیے انہیں پی سی بی کے زیر اہتمام بحالی پروگرام میں شرکت کرنا ہوگی۔چیئر مین پی سی بی سے ان کی ملاقات کا مقصد ڈومیسٹک میچوں میں شرکت کی اجازت حاصل کرنا تھا لیکن احسان مانی نے واضح کر دیا تھا کہ کرکٹ کرپشن کے حوالے سے بورڈ کی پالیسی واضح ہے اور وہ اس میں کوئی تبدیلی نہیں کریں گے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: