Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان الیکشن،کابل میں ڈالے گئے ووٹ غیر موثر قرار

  کابل ..افغانستان میں ا لیکشن کمیشن نے کابل میں رواں برس اکتوبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ڈالے گئے تمام ووٹوں کو دھاندلی ،نا مکمل ووٹر لسٹ،بائیو میٹرک سسٹم میں فنی خرابی اور بد انتظامی کے باعث غیر موثر قرار دے د یا۔ کمیشن کے مطابق اس فیصلے کے پیچھے 25 وجوہ ہیں۔انتخابی شکایات نمٹانے والے افغانستان کے انڈیپینڈنٹ الیکٹورل کمپلینٹس کمیشن نے فیصلے میں پارلیمانی انتخابات کے دوران کابل میں ڈالے گئے تمام ووٹوں کو غلط قرار دیا ۔ 20 اکتوبر ہو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوران 34 میں سے 32 صوبوں میں پولنگ ہوئی۔ تاہم صوبہ قندھار میں دہشت گردی کے بڑے واقعہ کے باعث انتخابات ایک ہفتہ تاخیر سے کرائے گئے۔

شیئر: