Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2 لاکھ سرکاری اسامیاں ختم ہوسکتی ہیں، نائب وزیر شہری خدمات

ریاض۔۔۔نائب وزیر شہری  خدمات  عبداللہ الملفی  نے کہا ہے کہ  ریٹائرمنٹ قانون کے مطابق  15 لاکھ اسامیاں منظور شدہ ہیں۔  2 لاکھ اسامیاں یا تو  ختم ہوجائیں گی یا   دیگر  اسامیوں میں ضم ہوجائیں گی۔   انہوں نے  ریاض میں منعقدہ   بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر کہا کہ  ان کی  وزارت سرکاری اداروں میں سعودیوں کو  روزگار  فراہم کرنے کے مشن پر عمل پیرا ہے۔  نائب وزیر مواصلات   ہیثم  العوہلی  نے  کہا کہ  4500  اسامیوں پر درخواستیں طلب کی گئی تھیں انہیں پُر کرنے کیلئے  مطلوبہ اہلیت  رکھنے  والے ناپید ہیں۔  خلا کو پُر کرنے کیلئے متعدد  اسکیمیں  روبہ عمل لائی جارہی ہیں۔ 

شیئر: