Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی سی بی میں تنخواہ پیکج،ایم ڈی کیلئے 20لاکھ ماہانہ

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر میڈیا کیلئے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ، سمیع الحسن برنی کو ڈائریکٹر میڈیا کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اکتوبر میں پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے ایم ڈی کیلئے اخبار میں اشتہار دیا تھا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایم ڈی کو ماہانہ ریکارڈ 20 لاکھ روپے تنخواہ اور مراعات کا پیکج دیا جائے گا۔اسی طرح پی سی بی ڈائریکٹر میڈیا کی تنخواہ کے پیکج کیلئے بھی بورڈ آف گورنرز سے منظوری کیلئے رجوع کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر میڈیا کی تنخواہ اور مراعات کا پیکج 10 لاکھ روپے ہوگا۔سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ منیجنگ ڈائریکڑ کے عہدے کیلئے اشتہار دینا ایک ڈرامہ ہے، اس عہدے پر چیئرمین اپنے قریبی دوست کو لا رہے ہیں جس کیلئے پہلے تو آئین میں ترمیم کرنا ہو گی پھر ایسا ممکن ہوسکے گا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: