Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یانڈیسک نے پہلا ٹیلی فون متعارف کرا دیا‎

روایتی حریف گوگل کی جانب سے پکسل فون متعارف کرانے کے بعد روسی سرچ انجن یانڈیسک نے بھی اپنا پہلا ٹیلی فون متعارف کرا دیا ہے۔اس فون میں یانڈیسک کا وائس اسسٹنٹ ایلیسا بھی دیا گیا ہے۔یہ ایک مڈ رینج فون ہے اور اس میں اسنیپ ڈریگن 630 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔فون کا ڈسپلے 5.65 انچ کا ہے۔یہ فون اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے ۔ ٹیلی فون کی بیٹری 3050 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون میں این ایف سی ، کوئیک چارج اور یو ایس بی ٹائپ سی سپورٹ بھی دی گئی ہے۔فون کی قیمت 270 ڈالر رکھی گئی ہے۔
 

شیئر: