Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامسنگ گیلیکسی ایس 10 کی تفصیلات لیک

سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 10 کی مکمل تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ فون کو 4 مختلف ورژن میں متعارف کرایا جائے گا جس میں سے ٹاپ ماڈل میں 1 ٹی بی اسٹوریج اور 12 جی بی دیا جائے گا۔ یہ اتنے اسٹوریج کا حامل پہلا اسمارٹ فون ہو گا۔ 5.8 انچ ڈسپلے کے ساتھ فون نسبتاً سستا ہوگا جس میں معمولی کیمرہ اور بنیادی فیچرز دیے جائیں گئے جبکہ دوسرے دو ورژن میں خم ڈسپلے اور فرنٹ پہ سنگل جبکہ پشت پر تین کیمرے دیے جائیں گے ۔ ان دونوں ورژن میں انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر دیئے جانے کا امکان بھی ہے۔ فون کا فائیو جی ماڈل 6.7 انچ ڈسپلے اور چار بیک کیمروں سے لیس ھو گا ۔ کمپنی اس فون میں ریورس وائرلیس چارجنگ فیچر بھی متعارف کرانے والی ہے جس کی مدد سے اسمارٹ فون کی بیٹری سے دیگر ڈیوائسز کو چارج کیا جاسکے گا۔ گیلیکسی ایس 10 کو آئندہ سال فروری میں موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کرایا جائے گا۔
 

شیئر: