انجیلا میرکل کی سیاسی جانشین کون؟
برلن ...جرمن چانسلر انجیلا میرکل کی سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین کے ارکان نے نیا پارٹی سربراہ بھی ایک خاتون کو منتخب کیا ہے۔ انجیلا میر کل کی جانشین آنےگریٹ کرامپ کا رین باور ہوں گی۔ ہیمبرگ میں کرسچن ڈیموکریٹک یونین کے پارٹی اجلاس میں کرامپ کارین باور کو 999 میں سے 517 ووٹ ملے۔ان کے حریف فریڈرش میرس کو 482 ارکان کی حمایت مل سکی ۔ کارین باور نے پارٹی سربراہ بننے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ لوگ مجھے چھوٹی انجیلا میرکل سمجھتے ہیں۔ یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اپنی الگ شناخت رکھتی ہوں۔ کارَین باور ریاست زار لینڈ کی وزیر اعلٰی رہی ہیں۔ پارٹی سربراہ کا یہ انتخاب اس لئے بھی اہم تھا کہ 1971ءکے بعد پہلی مرتبہ ایسے الیکشن ہوئے ہیں، جس میں کئی امیداور ایک دوسرے کے مد مقابل تھے۔ انجیلا میرکل ہلمٹ کوہل کے بعد پہلی مرتبہ کرسچن ڈیموکریٹک یونین کی نگران سربراہ بنی تھیں۔ انجیلا میرکل 2000ء سے کرسچن ڈیموکریٹک یونین کی سربراہ تھیں۔ان کے18 سالہ دور کا خاتمہ ہو گیا۔