غیر اخلاقی ویڈیو شیئر کرنے پر تین بنگلہ دیشی گرفتار
’مذکورہ افراد نے جنسی اشاروں اور کنایوں پر مشتمل مواد شیئر کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے کہا ہے کہ غیر اخلاقی ویڈیو شیئر کرنے پر تین بنگلہ دیشی تارکین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد نے جنسی اشاروں اور کنایوں پر مشتمل مواد شیئر کرکے سائبر کرائم قوانین کی خلاف ورزی کی ہے‘۔
’ان کے علاوہ ایک اور شخص کو بھی گرفتار کیا ہے جس نے آداب عامہ کی خلاف ورزی کی ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مذکورہ افراد کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا‘۔